جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

پولیس کے گھیرنے پر یاسمین راشد نے گاڑی اندر سے لاک کرلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو پولیس نے گھیر لیا، یاسمین راشد نے شادمان انڈر پاس پر گاڑی اندر سے لاک کرلی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کیلئے گھیر لیا اور کہا کہ گاڑی سے اتریں ہمارے ساتھ چلیں، میں نے پولیس کو کہا میں کیوں آپ کے ساتھ چلوں؟

یاسمین راشد نے کہا کہ نہیں معلوم مجھے کس کیس میں گرفتار کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس والے اس کے بعد گاڑی کے سامنے سے ہٹ گئے، پولیس نے مجھے جانے دیا، جس کے بعد میں اپنے کلینک پہنچ گئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈیز پولیس نے مجھ سے کہا ہمارے ساتھ آئیں، میں نے کہا کیوں آؤں،  میں نے پوچھا آپ کے پاس وارنٹ ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے خلاف علی بلال کی ایف آئی آر درج ہے، میں نے علی بلال کیس میں ضمانت لی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.