Browsing Category
Urdunews
کراچی: نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر 3 دوستوں کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج
نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر 3 دوستوں کو اغوا کرنے کے معاملے میں شہری عصمت کے رشتے دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر کےخلاف بھی درج کیا گیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی…
عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے اہلیہ کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے اہلیہ ماہ نور نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔خط میں اہلیہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ میرے خاوند گھر سے زمان پارک کے لیے نکلے وہ زمان پارک پہنچے نہ گھر…
عمران خان کے گھر مردم شماری ٹیم کی آمد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے گھر زمان پارک میں مردم شماری کے لیے ٹیم آئی۔مردم شماری کے وقت عمران خان اپنے گھر زمان پارک موجود نہیں تھے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض لاہور کے گراؤنڈز کی صورتحال پر برہم
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے پانڈوکی اور رکھ جیڈو میں قائم کرکٹ اسٹیڈیمز کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے گراؤنڈز کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اپ گریڈیشن اور فنکشنل کرنے کے احکامات جاری…
پی ٹی آئی کا اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی کارکنوں پر تشدد کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی کارکنوں پر تشدد کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز کو خطوط لکھ دیے۔اسد قیصر کی جانب سے یورپی…
نااہل قرار دیے جانے کے بعد راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ میں خوفزدہ نہیں ہوں اور سوالات پوچھتا رہوں گا۔راہول گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری نااہلی کی وجہ نریندر مودی کا میری ان باتوں سے ڈر اور خوف ہے جس میں، میں نے…
پی ٹی آئی نے پنجاب الیکشن ملتوی کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پنجاب کے الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن آج…
پاکستان ارتھ آور کیسے منائے گا؟
وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ آور سے متعلق پیغام جاری کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنی ذمے داریوں کے عزم کا مظاہرہ کرنے کے لیے ارتھ آور مہم کا…
عمران خان کی عدالت پیشی کے انداز پر ناصر شاہ کا تبصرہ
سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بلٹ پروف برقع پہن کر عدالت جاتے ہیں جو ان پر اچھا بھی لگتا ہے۔اپنے ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ یہ کریڈٹ عمران خان کو ہی جاتا ہے کہ انہوں نے بلٹ پروف بر قع متعارف کرایا نہیں تو یہ…
الیکشن التوا پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان صوبے میں انتخابات کےا لتوا پر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔سبطین خان نے پنجاب میں انتخابات کے التوا کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔صدر عارف علوی نے وزیراعظم کے نام خط میں کہا کہ…
ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں، شرجیل میمن
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی مہرے استعمال ہو رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت…
یہ بات بالکل غلط ہے کہ مجھ سے استعفیٰ مانگا گیا، اٹارنی جنرل پاکستان
اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد الہٰی نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد الہٰی نے 24 مارچ کو اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا۔استعفے کے متن کے مطابق ذاتی وجوہات کے باعث فرائض ادا نہیں…
وزیرِ اعظم سرگودھا میں آٹا پوائنٹ پر پہنچ گئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرگودھا کے کمپنی باغ آٹا پوائنٹ پر پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم نے آٹا پوائنٹ پر شہریوں سے آٹے کی تقسیم سے متعلق پوچھا اور انہوں نے کمپنی باغ میں آٹے کی مفت فراہمی کا جائزہ لیا۔شہباز شریف کمپنی باغ کے بعد نہرلوئر جہلم پل…
الیکشن کمیشن نااہل اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے انہیں کسی صورت میئر لانے نہیں دیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی برتری والی…
تحریک انصاف کے 93 کارکنوں نے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے 93 کارکنوں نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے۔جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملے پر گزشتہ روز عدالت نے پی ٹی آئی کے 93 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔پی ٹی آئی کے…
پورے ملک میں کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کنٹینرز لگا کر مقبوضہ کشمیر بنایا ہوا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ…
غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے، رانا ثناء
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں…
عمران خان نے سیکیورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔عمران خان کا درخواست میں مؤقف ہے کہ وہ سیکیورٹی نہیں مل رہی جو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے میرا حق ہے۔عمران خان نے درخواست میں…
عمران خان کے انتشار، الزام تراشی اور نفرت کے’وژن‘ سے قوم خوب واقف ہے، شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں وہ آج جلسے میں اپنے ’حقیقی آزادی‘ کے وژن پر روشنی ڈالیں گے، آپ کے وژن سے قوم ہر روز مستفید ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیری حمٰن نے…
سابق کرکٹر عمران نذیر کا 3 دن جیل میں گزارنے کا انکشاف
سابق پاکستانی کرکٹر عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 3 دن جیل میں گزارے۔عمران نذیر نے ایک پوڈکاسٹ میں ایئرپورٹ پر بیگ سے پستول نکلنے کا واقعہ بیان کیا۔عمران نذیر نے کہا کہ میرا دل صاف ہے، یہ واقعہ سب کو پتا ہے، تحقیقات کے بعد کچھ…