آئی جی پنجاب کی جانب سے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں 2 رشتے دار ملزمان نے گھر میں معصوم بچیوں کو اکیلا دیکھ کر 1 کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دوسری سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے چَک نمبر 77 کے علاقے میں پیش آیا جہاں پلاٹ کے تنازع کی رنجش پر 2 قریبی رشتے دار بچیوں کو اکیلا دیکھ کر محنت کش کے گھر میں داخل ہو گئے تھے۔
Comments are closed.