پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ 9 جماعتوں کا نکتہ نظر ہے کہ پارلیمان میں ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ نظام کی تبدیلی نئے عوامی مینڈیٹ سے آتی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد سمجھتے ہیں کہ پارلیمان میں ہمیں کامیابی نہیں ہوسکتی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو توڑا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اسے متعلق کوئی پلان نہیں تھا کہ استعفوں کو لانگ مارچ سے جوڑا جائے۔
Comments are closed.