بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب نے جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات دور کردیے

وزیراعلی پنجاب نے جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات دور کردئیے، تمام اراکین کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے بعد احکامات جاری کردیئے، بدلے میں ترین گروپ بجٹ کی منظوری سمیت تمام حکومتی اقدامات کو سپورٹ کرے گا اور پارٹی نظم وضبط کی پابندی کرے گا۔

سعید اکبر نوانی نے کہا کہ کبھی جہانگیر ترین کے خلا ف انکوائری میں رعایت نہیں مانگی۔

ملاقات کے بعد سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ترین گروپ حقیقت ہے، کبھی جہانگیر ترین کے خلاف انکوائری میں رعایت نہیں مانگی، حکومت کے ساتھ ہیں۔

نذیر چوہان نے کہا دیکھیں گے کہ وزیراعلیٰ کا وعدہ کہاں تک وفا ہوتا ہے، نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.