برطانیہ سے آئے ہوئے 8 سیاحوں پر مشتمل رکشا ایڈونچر ٹیم اسلام آباد سے خنجراب پاس کے لیے روانہ ہوگئی۔
غیر ملکی سیاح شمالی علاقوں کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے پاکستان پہنچے ہیں، جو اسلام آباد سے خنجراب پاس کا سفر بس یا ہوائی جہاز پر نہیں بلکہ رکشوں پر کررہے ہیں۔
غیر ملکی سیاحوں کیلئے موسم گرما میں شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کیلئے الپائن کلب آف پاکستان نے رکشہ ایڈونچر ٹور کا آغاز کر دیا۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سیاح رکشوں پر خنجراب پاس کی خوبصورتی کا نظارہ کرنے کے لیے پُر جوش ہیں، غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ رکشوں پر سفر کرنا زندگی کا منفرد تجربہ ہوگا۔
سیاحوں کی ٹیم سات روز میں اسلام آباد سے مختلف وادیوں سے ہوتے ہوئے خنجراب پاس پہنچے گی۔
Comments are closed.