hookup Longmeadow hookups skateboards shirts american hookup lisa wade pdf instant sex hookup sites app for plane hookups gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تھرپارکر میں آزاد امیدوار کا وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پر اغوا کا الزام

سندھ کے ضلع تھر پارکر میں بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی ویرجی کوہلی پر اغوا کا الزام عائد کردیا۔

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے حق میں آزاد امیدوار کے دستبردار ہونے کے معاملے نے نیا رُخ اختیار کرلیا۔

اس حوالے سے یونین کونسل ہاڑھو وارڈ 4 کے امیدوار جگشی کوہلی نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔

جگشی کوہلی کا کہنا ہے کہ  مجھے ویرجی کوہلی نے سومرو ہاؤس میں یرغمال بنا کر رکھا تھا، گارڈز کو نیند آنے پر دروازہ توڑ کر فرار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دستبردار نہیں ہوا، میں الیکشن لڑنا چاہتا ہوں۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ویرجی کوہلی کا کہنا ہے کہ مجھ پر اغوا کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.