gay hookup places in gloucester county nj carolina sweets hookup hotshot hookup Birmingham dailydot hookup app gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کی خیبرپختونخوا کے اساتذہ سے معذرت

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خیبر پختونخوا سے بنی گالہ آکر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جماعت کی طرف سے معذرت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو آنا پڑا، اس پر میں آپ سے پارٹی کی طرف سے معذرت چاہتا ہوں۔

فواد چوہدری پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ بنی گالہ چوک پر موجود مظاہرین نے انہیں روک لیا تھا۔ 

اس موقع پر فواد چوہدری نے گاڑی سے اتر کر مظاہرین کے مسائل دریافت کیے، جس کے بعد کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہا ہوں، ان کو آپ کا مسئلہ بتاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا مسئلہ پشاور میں ہی حل ہو جانا چاہیے تھا، میں آپ کے قائدین کے وفد کو ساتھ لے کر عمران خان کے پاس جارہا ہوں، امید ہے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔

فواد چوہدری کی یقین دہانی کے باوجود مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.