بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جبر سے عوام کو روکا نہیں جاسکتا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ طاقت اور جبر سے عوام کو حق کے لیے آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

پارٹی ترجمانوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے تجوریاں بچانے کے لیے عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا، ہم نے چیلنج قبول کرکے ملک کو بچا لیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار کو پوری طرح بے نقاب کردیا ہے۔ ملک گیر احتجاج میں قوم کے ساتھ اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر حماد اظہر کو مبارک باد پیش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.