بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو کیوں لایا گیا تھا،کمیشن بنایا جائے، فضل الرحمٰن

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کو حکومت سے نکالا گیا تو اب کہتا ہے کمیشن بناؤ، لیکن یہ جاننے کیلئے کمیشن بنایا جائے کہ عمران خان کو کیوں لایا گیا تھا۔

سکھر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آئی ایم ایف سے عمرانی معاہدے کی وجہ سے ہے، عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا، ہم نے چیلنج قبول کرکے ملک کو بچا لیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بطور وزيراعظم کہتا تھا کہ آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے نہیں آيا۔

ان کا کہنا تھا کہ جاتے جاتے عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے گیا، ہم نےحکومت میں نہ رہتے ہوئے بھی عمران خان کو ہٹایا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کامیابی حاصل کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.