بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

75 روپے کا نیلا یا قابل استعمال یا سبز نوٹ؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کے نیلے اور سبز نوٹوں سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے دونوں کو لین دین میں قابل استعمال قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ 75 روپے کے نیلے اور سبز دونوں رنگ کے نوٹ قانونی ہیں اور پاکستان بھر میں تمام لین دین کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا ایک اور یادگاری نوٹ جار کردیا گیا۔

بعد ازاں اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومتِ پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف تھا۔

دونوں ہی کرنسی نوٹ عوامی لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.