سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری 73 سال عمر ہے اور 86 کیسز مجھ پر ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ 66 کیسز اور ہیں میرے پاس تو اتنے ضمانتی بھی نہیں ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری بڑے لوگوں سے درخواست ہے، ہماری بڑے لوگوں سے کبھی نہیں بگڑی، جو لوگ بے گناہ ہیں انہیں چھوڑ دیا جائے لوگوں کے پاس ضمانتی نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی قوم اداروں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 9 مئی واقعات پر درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں شیخ رشید اپنے وکلاء سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ پیش ہوئے۔
عدالت نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی عبوری ضمانت 25 نومبر تک منظور کر لی۔
Comments are closed.