جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ کیلئے سمری موصول ہو چکی ہے دستخط کر دوں گا، گورنر خیبر پختون خوا

خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مجھے سمری موصول ہو چکی ہے دستخط کر دوں گا۔

 پشاور میں گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نئے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر فوری اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اختیارات لینے کی کوشش نہیں کی۔

غلام علی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عدالت جانا چاہتا ہے تو اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.