جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حماس نے دنیا کے سامنے اسرائیلی طاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا، راجا ناصر عباس

سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ حماس نے دنیا کے سامنے اسرائیلی طاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

آزادی فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ آج دنیا میں اہل فلسطین سے بڑا مظلوم اور اسرائیل سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرب ممالک نے شروع میں اہل فلسطین کی حمایت کی، اب اسرائیل جنگ ہار چکا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ حماس نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملایا ہے، شہدائے فلسطین کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینی تنظیم حماس نے دنیا کے سامنے اسرائیل کی طاقت کا بھانڈا پھوڑا ہے۔ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے پر یمن اور لبنان کی حکومتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

راجا ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ ثابت ہوگیا امریکا دہشت گرد ریاست ہے، جو پاکستان کی کبھی دوست نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو آزادی فلسطین مارچ لاہور میں ہوگا۔ اسلام آباد سے آزادی کاروان کی صورت میں لاہور جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.