جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے پارٹی بدل لی تو نظریہ بدل گیا: مراد راس

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما مراد راس کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے پارٹی بدل لی تو نظریہ بدل گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ میں یہاں کرپشن کی تو بات ہی نہیں کر رہا، اہلیت کی بات کر رہا ہوں۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں 10 دفعہ بھی حکومت میں آیا تو میرا وزیراعلیٰ یہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو اس اہلیت پر رکھا گیا کہ اس کے گھر بجلی نہیں، پانی نہیں آ رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.