صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ پنجاب میں ویکسی نیشن کامیابی سےجاری ہے، 40سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1لاکھ 98ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 1 لاکھ 38ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 4 لاکھ 95 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوزاور 1لاکھ 64 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی۔
انہون نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے 30 ہزار سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی، مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی۔
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام تصدیقی میسج آنے کے بعد ویکسینیشن سینٹرز پر تشریف لائیں، رمضان المبارک میں دوشفٹوں میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کی آسانی کے لیے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔
Comments are closed.