فرانس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیرانتظام 28 مئی کو یوم تکبیر جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔
یہ بات (ن) لیگ یوتھ ونگ کے صدر راجہ محمد علی نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں پارٹی راہنماؤں عہدیداروں کارکنوں کو مدعو کیا جائے اور قائد میاں نوازشریف جنہوں عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کو پہلی اسلامی نیو کلر ایٹمی قوت کا درجہ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس تقریب کے موقع پر شہدائے وطن سے اظہار عقیدت اور 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ تقریب میں پاکستان سمیت دنیا بھر کو امن کا پیغام بھی دیا جائے گا کہ پاکستانی قوم ایک امن پسند قوم ہے اور دہشت گردی کو روکنے کے لئے بڑی سے بڑی قربانیاں پہلے بھی دی ہیں اور مستقبل میں بھی دینے کے لئے تار ہیں۔
Comments are closed.