وفاقی حکومت نے 25 مئی کو یومِ تکریم شہدا بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یومِ تکریم شہدا پر سرکاری سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور وزیراعظم شہباز شریف خود بھی ریلی کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو یومِ تکریم شہدا پر عام تعطیل کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے 25 مئی کویومِ تکریمِ شہدا پاکستان منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنصیبات پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
Comments are closed.