بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا، آصفہ بھٹو کا ٹوئٹ

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے آزاد کشمیر کی انتخابی ریلی اور  پٹہکہ جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاسی اننگز کا آغاز ہوتے ہی علی ترین اُن کے مداح ہوگئے۔

آصفہ بھٹو نے اپنے جلسے کی کچھ تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ کشمیر، 25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا ، انشاءاللّٰہ‘

واضح رہے کہ امبور مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا تھا۔

آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینیظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ملتان میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری دی۔

آزاد کشمیر کی انتخابی ریلی میں آصفہ بھٹو نے جوشیلے انداز میں کہا تھا کہ کشمیر جنت نظیر ہے، کشمیر بے نظیر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.