بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ نے ڈی جی خان حادثے کی رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے سے متعلق کمشنر اور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ غفلت کے ذمہ دار کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے اور المناک واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیا جائے۔

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آ رہی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکر، 25 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی ہوگئے، بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہاکہ جن کی بھی غفلت سے انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے باعث 25 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.