بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی نیپالی ہم منصب کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نیپالی وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سےاعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات میں مزید وسعت و گہرائی کیلئے تیار ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے امور پر نیپال کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.