بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صوبے سمنگان میں درہ صوف کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا، افغان فورسز

افغان فورسز نے صوبے سمنگان کے ضلع درہ صوف کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا۔

ترجمان افغان افواج کے مطابق اب تک طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا قبضہ واپس لیا جاچکا ہے۔

افغان افواج کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طالبان کے زیر قبضہ تمام اضلاع جلد واپس لے لیے جائیں گے۔

افغان افواج کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.