ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

2 سال کے دوران اسلام آباد میں کتنے گھر گرائے گئے، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد انتظامیہ نے 2537 آپريشن کئے، 18247 غيرقانونی عمارتيں اور گھر گرائے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر 250 دکانيں گرائیں اور ايريا کلئیر کيا گیا۔

‎کشمير ہائی وے پر 20 بڑی مارکيٹس، تقريباً 100چھوٹی دکانيں، ٹائر شاپ گرائی گئیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بوٹينيکل گارڈن کے 150 ايکڑ سے قبضہ چھڑايا گیا، قائد اعظم يونيورسٹی کی زمين سے 100 ايکڑ پر قبضہ چھڑایا گیا۔

 ‎پنجاب فاریسٹ لينڈ کی تقريباً ساڑھے آٹھ سو سے نو سو ايکڑ زمين چھڑائی۔ ‎

اسلام آباد کے سيکٹر ای 12 میں ساڑھے 7 ہزار ميں سے 4 ہزار زمین کنال خالی کرائی۔ آئی 15ملپور، سی 15، شاہ اللّٰه دتہ ميں جنگلات اور ديگرسے قبضہ چھڑایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.