اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ڈائریکٹر انڈسٹریز اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کو 2 ہفتے میں رجسٹریشن درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں نئے ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن میں تاخیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ پٹیشنر کی رجسٹریشن کے لیے دائر درخواست پر 2 ہفتے میں فیصلہ کریں۔
جسٹس حسن اورنگزیب نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا جو کام ہے وہ کرنے سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ اگر آپ نے رجسٹریشن نہیں کرنی تو بتا دیں۔
عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
Comments are closed.