منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

10 سال کچی سبزیاں کھانے والی میڈیا انفلوئنسر فاقے سے ہلاک

10 سال تک صرف کچی سبزیاں اور پھل کھانے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی فاقے سے موت واقع ہوگئی۔

39 سالہ روسی ژانا سمسونوا بدترین کمزوری کا شکار ہونے کے باوجود دوسروں کو کچی سبزیاں اور پھل کھانے کی ترغیب دیا کرتی تھی۔

پڑوسیوں کے مطابق ژانا نے چھ سال سے پانی نہیں پیا، وہ پھلوں اور سبزیوں اور ان کے جوسز پر گزارا کرتی تھی۔

 ژانا کی والدہ کے مطابق بیٹی کا انتقال ہیضے کی قسم کے ایک انفیکشن سے ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.