بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‏عمران خان کے تاریخی جلسوں سے حکومت گھبرا گئی ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ‏عمران خان کے تاریخی جلسوں سے حکومت گھبرا گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنے پر تنقید کی ہے۔

اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’سیالکوٹ میں تشدد کر کے عثمان ڈار اور دوسروں کو گرفتار کر لیا گیا، قوم اب ڈرنے والی نہیں ہے، عمران خان سیالکوٹ جارہے ہیں۔‘

سیالکوٹ میں ہماری قیادت اور ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے.

انہوں نے مزید لکھا کہا کہ ’سیالکوٹ تیار ہو جاؤ، کپتان آج شام سیالکوٹ آ رہا ہے، پاکستان دیکھ لے گا آج کے سیالکوٹ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔‘

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی شک و شبہے میں نہ رہیں، میں آج سیالکوٹ جا رہا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں ہماری قیادت اور ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.