بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ پاکستان کو سب سے بہترین اوپنر مل گیا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عبداللّٰہ شفیق سے متعلق کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ پاکستان کو سب سے بہترین اوپنر مل گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جو پلان کیا تھا اس کو پورا کیا، گال کی وکٹ اسپنرز کو مدد دیتی ہے لیکن ہمارے فاسٹ بولرز نے فلیٹ وکٹوں پر بھی ٹیم کو کامیابی دلائی ہے۔

بابر اعظم نے ساتھ میں پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران ساتھ دینے پر یاسر شاہ، نسیم شاہ اور حسن علی کا شکریہ ادا کیا۔ 

بابر اعظم نے عبداللّٰہ شفیق کی اننگز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کہنا بہت جلدی ہوگا کہ پاکستان ٹیم کو سب سے بہترین اوپنر مل گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عبداللّٰہ کی اننگز پر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میرے پاس ایسا کھلاڑی ہے جس نے مشکل وکٹ پر بیٹنگ کی، کیونکہ ایسی اننگز سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ بولرز اپنے پلان پر رہے، محمد نواز اور یاسر شاہ نے بہترین کم بیک کیا ہے۔ 

دوسری جانب عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ ذاتی سنگ میل بعد میں آتے ہیں پہلے ٹیم کی جیت اہم ہوتی ہے۔ 

پاکستانی اوپننگ بیٹر نے میچ کو بنانے میں پہلی اننگز میں بابر اعظم کی بیٹنگ اور سنچری کی تعریف کی۔ 

کپتان بابر اعظم اور گال ٹیسٹ کے مین آف دی میچ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگلا میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.