بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیولرز پر 40 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ ایسوسی ایشن نے مسترد کردیا

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے جیولرز پر 40 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا تھا کہ جیولرز پر 40 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

ہارون چاند نے کہا کہ حکومت نے بجلی بلوں پر بھی 6 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی فیصلہ سندھ کے چھوٹے شہروں میں جیولرز کا کام بند کردے گا، حکومت ٹیکس کا فیصلہ واپس لے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.