بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: چوہدری شجاعت سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات

حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم وفد کی قیادت پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پارٹی کی قیادت کے درمیان اس دوران ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک بھی موجود تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان کو مل کر آگے لے جانا ہے، انشاء اللّٰہ سب اچھا ہوگا۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ نے ہمیشہ فیصلے مشاورت سے کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.