بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: آزادی اظہار اور تحقیقاتی صحافت کا تحفظ، عدالتی اختیار میں اضافہ

آزادی اظہارِ رائے اور تحقیقاتی صحافت کے تحفظ  لیے برطانوی حکومت نے عدالتوں کو مزید با اختیار بنا دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر انصاف ڈومنک راب نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی با اثر فرد یا کمپنی صحافیوں اور پبلشرز کو عدالتوں کے ذریعے دھمکا نہیں سکے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں جائزہ لے سکیں گی کہ مقدمہ صحافتی سرگرمیوں اور عوامی مفاد کے خلاف تو نہیں۔ اس سلسلے میں رپورٹرز اور پبلشرز کے خلاف دھمکی آمیز قانونی کارروائی سے نمٹنے کیلئے تین مراحل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

وزیر انصاف ڈومنک راب کے مطابق مقدمے کی لاگت پر حد مقرر ہوگی۔ بیرونی عناصر کو نظامِ عدل کے غلط استعمال سے ہر ممکن طور پر روکا جائے گا۔ حکومت ہتک عزت کے قانون میں اصلاحات پر بھی غور کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار برقرار رکھنا اور بدعنوانی بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ نظام عدل کا استحصال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ 

ادھر سوسائٹی آف ایڈیٹرز اور نیشنل یونین آف جرنلسٹس نے نئے قانون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.