مون سون کےدوران یکم جولائی سے آج تک ملک میں ہونےوالی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں معمول کی اوسط سے 178 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ مون سون کے دوران ملک میں معمول کی اوسط بارش کا ریکارڈ 138 ملی میٹرہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں معمول کی اوسط سے 428 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ صوبے میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 133.1 ملی میٹر ہے۔
رواں سال سندھ میں 703.1، بلوچستان میں 320.7، پنجاب میں 385.5 اور خیبرپختونخوا میں 331 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
بلوچستان میں معمول کی اوسط سے 455 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ بلوچستان میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 57.7ملی میٹر ہے
پنجاب میں معمول کی اوسط سے 70 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ پنجاب میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 226.7 ملی میٹر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں معمول کی اوسط سے 103 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، یہاں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 38 ملی میٹر ہے۔
خیبرپختونخوا میں معمول کی اوسط سے 33 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، یہاں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 248.1 ملی میٹر ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں معمول کی اوسط سے 5 فیصد کم بارشیں ہوئیں، آزاد جموں و کشمیر میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 377.2 ملی میٹر ہے۔
رواں سال آزاد جموں و کشمیر میں 359.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
Comments are closed.