بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں، وزیرِ داخلہ رانا ثناء

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہےکہ عمران خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی آج سماعت کے موقع پر پولیس سیکیورٹی آرڈر جاری کیا گیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.