بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یو ای ٹی ٹیسٹ کیلئے 112 سینٹرز قائم

لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں 33 ہزار 649 طلبہ و طالبات نے اپلائی کیا،جبکہ ٹیسٹ کیلئے 112 سینٹرز قائم کئے گئے۔

یو ای ٹی انتظامیہ کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلباء شامل ہوں گے، انٹری ٹیسٹ کے لیے پنجاب میں 110، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک سینٹر بنایا گیا ہے۔

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی ورچوئل یونیورسٹی کے سینٹرز میں آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، ایس او پیز پرعملدرآمد کے لیے ٹیسٹ 4 دن تک جاری رہے گا۔

یوای ٹی انتظامیہ نے بتایا کہ طلبا کی زیادہ تعداد کے باعث یہ ٹیسٹ چار مراحل میں مکمل کیا جائے گا، آن لائن انٹری ٹیسٹ کا پہلا حصہ 8 تا 10 بجے، دوسرا مرحلہ 11 تا 1 بجے ہو گاجبکہ تیسرے مرحلے میں 2 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک انٹری ٹیسٹ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.