بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہو گا، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہو گا۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں، ہم صرف عوام کی خدمات کے لیے آئےہیں، خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی وخوشحالی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔

اس سے قبل اک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹے گئے، پاکستان میں ملک لوٹنے والوں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.