بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرچے میں تاخیر پر اضافی وقت دیا جائے گا، کراچی میٹرک بورڈ

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن سینٹرز میں امتحانی پرچہ تاخیر سے پہنچا، وہاں طلبہ کو اضافی وقت دیا جائے گا۔

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے پہلے روز کچھ امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے پہنچنے کے معاملہ پر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کو اضافی وقت دیا جائے گا۔

اس سے قبل کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ امتحان شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی آؤٹ ہوگیا تھا، فزکس کا پیپر ساڑھے 9 بجے شروع ہوا اور 9بجکر 34 منٹ پر فوٹوکاپی کی دکانوں پر دستیاب تھا۔

کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ امتحان شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی آؤٹ ہوگیا، فزکس کا پیپرساڑھے 9 بجے شروع ہوا اور 9بجکر 34 منٹ پر فوٹوکاپی کی دکانوں پر دستیاب تھا۔

امتحانات کے پہلے روز ہی بدانتظامی کا واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب فزکس کا پیپر شروع ہوجانے کے 4 منٹ بعد فوٹو کاپی کی دکانوں پر تو پہنچ گیا مگر الآصف گورنمنٹ اسکول ملیر تک نہ پہنچ سکا۔

اسکول میں 10 بجے تک بھی پیپر شروع نہیں ہوسکا تھاجبکہ اسکول انتظامیہ کا اس صورتحال پر کہنا تھا کہ طلبہ کو اضافی وقت دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین میٹرک بورڈکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میٹرک امتحانات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.