پاکستانی فروخت کنندگان کی یو این گلوبل مارکیٹ پلیس میں رجسٹریشن سے متعلق سیمینار کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔
وزیرخارجہ بلال بھٹو زرداری نے اس موقع پر ورچوئل بزنس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار یو این گلوبل مارکیٹ پلیس کے ساتھ پاکستانی وینڈرز کی رجسٹریشن کے فروغ کیلئے کیا گیا۔ اقوام متحدہ دنیا بھر کے سپلائرز سے کافی مقدار میں سامان اور خدمات حاصل کرتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی خریداری 29.6 ارب امریکی ڈالر تھی۔ مجموعی خریداری میں امریکا اور میکسیکو جیسے ممالک کا حصہ 2.3 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین، سوئٹزر لینڈ اور بھارت جیسے ممالک نے ہر سال1 ارب ڈالر سے زیادہ کی اشیاء اور خدمات فراہم کیں۔ بزنس سیمینار کا مقصد پاکستانی کاروباری اداروں کو یو این پروکیورمنٹ سسٹم کی بہتر آگاہی فراہم کرنا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا امید ہے یہ ویبنار اقوام متحدہ کے پروکیورمنٹ سسٹم سے آگاہی میں معاون ہوگا۔
Comments are closed.