بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں جیت کی خوشی میں پشاور میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دلہ زاک روڈ، نوتھیہ اور کوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ سے 3 خواتین زخمی ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ کی شکایات رپورٹ ہوئیں۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے41 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ویڈیو میں افغانستان کے شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے اوپر کرسیاں پھینکتے اور اسے توڑتے نظر آرہے ہیں۔

ہوائی فائرنگ سے زخمی اور مرنے والے افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.