بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی کو جرمانے کا خدشہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے کھیلے گئے میچ میں پیش آئے واقعے پر پاکستان کے بیٹر آصف علی پر جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت جرمانے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ روز میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان کے فاسٹ بولر فرید احمد میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، جس کے بعد ردعمل کے طور پر آصف علی نے افغان بولر کی جانب بیٹ اٹھایا اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان باڈی کنٹیکٹ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کر کے سماعت کی اور دونوں کرکٹرز کو جرمانے کے بارے میں آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے آج اس حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر نا صرف فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بلکہ افغانستان اور بھارت دونوں کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.