بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا۔

نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا پاسپورٹ قبضے میں لیا تھا، جس پر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلیمر کی پاکستان مسلم…

درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا تھا کہ پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وہ ماں کو بسترِ مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئی تھیں، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.