بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جعفرآباد، نصیرآباد اور صحبت پور میں پانی جمع، وبائی امراض پھیلنے لگے

بلوچستان میں جعفر آباد، نصیر آباد اور صحبت پور کے علاقوں میں کئی روز سے پانی جمع ہے جس کے باعث وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔

شدید گرمی کے ساتھ ملیریا، جلدی امراض اور گیسٹرو سے تباہ حال متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈیرہ اللّٰہ یار، گنداخہ، صحبت پور کے گرد و نواح، نوتال، چھتر، بابا کوٹ اور ربیع میں متاثرین کو ادویات، پینے کے صاف پانی اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں خاندان پانی اور سڑکوں کے کنارے ضروریاتِ زندگی اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

ادھر راجن پور کے سیلابی علاقوں میں بھی پانی کا اخراج نہ ہونے سے ڈینگی، ملیریا اور جلدی امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مچھر دانیوں اور صاف پانی کی شدید قلت نے متاثرین کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔

سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں تباہ ہونے والی سڑکیں بھی اب تک بحال نہ ہوسکیں جس کے باعث آمد و رفت میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.