بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین: خیر سون میں 5 دھماکے

یوکرین میں روس کے زیرِ انتظام شہر خیر سون میں آج صبح 5 دھماکے سنے گئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری معلومات کے مطابق فضائی اور دفاعی نظام بھی لانچ کیا گیا۔

میئر کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ زپوری ززیا میں روس کے زیرِ کنٹرول علاقے میلیتوپول میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔

یوکرین پر روسی میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادومیر زیلنسکی سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

روسی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ میلیتوپول کی مرکزی مارکیٹ کے قریب ایک ڈیوائس دھماکے سے پھٹ گئی۔

روسی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میلیتوپول دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.