بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملالہ یوسف زئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ گئیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر دادو روانہ ہوگئیں، اس موقع پر انہیں دادو و اطراف کے علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس وقت ضلع دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جوہی کے دورے پر ہیں۔

جوہی کے سیلاب زدہ علاقے چھنڈن دیھ میں ٹینٹ سٹی کا معائنہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔

سیلاب متاثر خواتین نے انہیں کیمپ میں خوش آمدید کیا، ملالہ نے کیمپ میں خواتین سے بیٹھ کر ان کے مسائل سنے اور انہیں حوصلہ دیا۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرخواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس مشکل وقت کا بہادری سے مقابلا کر رہی ہیں، آپ بہادر خواتین ہیں۔

وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے ملالہ یوسف زئی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی بہت سارے علاقوں میں پانی موجود ہے، پانی کی نکاسی کے بعد مزید سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ12000 اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے جس پر ملالہ یوسف زئی نے تشویش کا اظہار کیا۔

سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور سماجی کارکن اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے بھی موجود ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملالہ یوسف زئی کے سیلابی علاقوں کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملالہ کے دورے سے سندھ میں انسانی کرائسز کی آواز عالمی سطح تک پہنچے گی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، وہ اپنے والدین کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی اور ضیاء الدین یوسف زئی کا سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کا مقصد متاثرین کی مدد کرنا ہے

وزیر اعلی سندھ شام میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کرینگے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے ایم این وی بند پر سیلابی پانی کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈی سی دادو مرتضیٰ شاہ نے ملالہ یوسف زئی کو بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے بند پر رہنے والے خاندانوں اور بچوں سے ملاقات بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.