بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موجودہ حکومت دسمبر بھی نہیں دیکھے گی، عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت دسمبر بھی نہیں دیکھے گی۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آڈیو لیکس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جتنا بڑا جرم اتنا بڑا عہدہ، چوروں کو لا کر بیٹھا دیا۔

اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے گورنر لگنے سے سب سے زیادہ فائدہ ہمارا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، تمام حلقوں میں الیکشن ایک ساتھ کرائیں، ان لوگوں نے حکومت میں آ کر کچھ نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.