بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے تعلق رکھنے والا 19 افراد کا مبینہ اجرتی قاتل لاہور میں گرفتار

کراچی میں 19 افراد کے قتل میں ملوث مبینہ اجرتی قاتل کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی آپریشنز لاہور حسن بھٹی کے مطابق کارروائی میں منشیات کے 3ڈیلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مبینہ اجرتی قاتل وصی اقبال کو ٹارگٹ ملنے سے قبل گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں تہرے قتل کی واردات میں ملوث 3 اجرتی قاتلوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی آپریشنز لاہورحسن بھٹی نے بتایا ہے کہ گرفتار تمام ملزمان کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان ملزمان کو چند روز قبل گلبرگ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایس پی آپریشنز لاہورحسن بھٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ تینوں ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، گرفتار 3 ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.