بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرینی پائلٹس کی ٹریننگ کے امکانات پر غور کر رہے ہیں، سربراہ امریکی فضائیہ

امریکا کے ایئرفورس چیف آف اسٹاف جنرل چارلس براؤن نے کہا ہے کہ یوکرینی پائلٹس کو ٹریننگ دیے جانے کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جنرل چارلس براؤن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مستقبل میں یوکرین کی ایک مضبوط فضائیہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کی ایئرفورس کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے طویل المدتی منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی فضائیہ کے سربراہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین کے پائلٹس کو تربیت دینے کے حوالے سے 10 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا بل پیش کیا گیا۔

جنرل چارلس نے کہا کہ ایک امریکی پائلٹ نئے لڑاکا طیارے پر دو سے چار مہینے کے عرصے میں یوکرینی پائلٹ کو تربیت دے سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.