ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

یوکرینی دارالحکومت کیف میں روس کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رات کو روسی ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

اس حوالے سے یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ڈرون حملے کو ناکام بنایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ کیف پر روسی فوج کی جانب سے رواں ماہ یہ 11واں فضائی حملہ تھا۔

رپورٹس کے مطابق ڈرون حملہ ناکام بنانے کے دوران گرنے والے ملبے سے کچھ عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.