ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ درج

بلوچستان کےضلع ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ،اقدام قتل اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے، خود کش حملہ آور کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر نامعلوم مسلح شخص نے گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.