ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 جوان شہید

بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پوسٹ پر موجود جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئلہ کانوں سے بھتا خوری روکنے کے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.