ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

گریڈ 20کے پروفیسر گورنمنٹ دہلی سائنس کالج کے پرنسپل مقرر

گریڈ 20 کے پروفیسر ضمیر احمد کھوسو کو کامرس کالج کا پرنسپل مقرر کرنے کے بجائے اچانک اِنہیں گورنمنٹ دہلی سائنس کالج کا پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے۔ 

گورنمنٹ دہلی کالج میں گزشتہ ایک ہفتے سے پرنسپل سے محروم تھا کیونکہ محکمہ کالج ایجوکیشن نے تعلیم کو مذاق سمجھتے ہوئے مستقل پرنسپل اور ایسوسی ایٹ پروفیسر سائنس تنویر حسن رضوی کو عہدے سے ہٹا کر گریڈ 20 کے آرٹس کے پروفیسر صلاح الدین ثانی کو پرنسپل مقرر کردیا ہے جن کی ریٹائرمنٹ میں محض ایک روز باقی تھا۔

چارج سنبھالنے کے اگلے روز صلاح الدین ثانی ریٹائر ہوگئے یعنی محکمہ کالج ایجوکیشن نے انہیں ایک دن کے لیے پرنسپل بنانے کے لیے مستقل پرنسپل کو فارغ کر دیا۔

ضمیر کھوسو کے لیے سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو نے 28 اپریل کو چیف سیکریٹری سندھ کو سمری بھیجی تھی کہ کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر سید سرور شاہ ریٹائر ہو رہے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پروفیسر ضمیر کھوسو کو کامرس کالج کا پرنسپل مقرر کیا جائے۔

جس پر چیف سیکریٹری نے سمری منظور کرلی تاہم 25 روز گزرنے کے بعد ضمیر کھوسو کو کامرس کالج کے بجائے گورنمنٹ دہلی سائنس کالج کا پرنسپل مقرر کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.