ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

ریاست کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کراچی میں پاکستان یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مضبوطی میں ہی ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام مضمر ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کو قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے رہنما اصولوں پر ہی قائم رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.